اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، لبنانی صدر
شیعہ نیوز: لبنان کے صدر نے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ضامن ممالک اور اقوام متحدہ سے روک تھام کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے بیروت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ضامن ممالک اور اقوام متحدہ سے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کادہشت گرد اور قاتل سرغنہ اورنگزیب فاروقی کھلے عام کراچی بار ایسوسی ایشن پہنچ گیا
جوزف عون نے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر اسرائیلی فوجوں کے لبنانی علاقوں سے انخلاء پر زور دیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے یقین دلایا کہ وہ لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری لبنان کے ساتھ ہے اور صلح کے معاہدے سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔