مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی بربریت میں 8 سالہ فلسطینی بچہ شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 8 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہو گیا۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق اس 8 سالہ فلسطینی بچے کو غرب اردن کے علاقے شمالی الخلیل میں شہید کیا گیا۔

فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 8 سالہ فلسطینی بچہ محمد موید العلامی ہسپتال میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح بدھ کی شام کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button