مشرق وسطی

اسرائیل کا جنگی ہیلی کاپٹر ساحل پر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ہائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا ہے اور بحریہ کے پینتھر ہیلی کاپٹر کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button