دنیا

اسرائیلی جرائم پر عالمی برادری اندھی، گونگی اور بہری ہوچکی ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی فوج داری عدالت ’’آئی سی سی‘‘ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر صیہونی ریاست کو عدالت کے کٹہرے میں لانا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام، ان کی اراضی اور املاک پر قبضے اور فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری جنگی جرائم ہیں اور ان کی عالمی سطح پر تحقیقات ضروری ہے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیلی ریاست نے انسانی امداد کے لیے جانے والے ایک بحری امدادی جہاز کو قبضے میں لے کر عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ اس جہاز پر عالمی کارکنوں سمیت ملائیشیا کے امدادی کارکن بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسلح حالت میں ہمارے امدادی جہاز کو یرغمال بنایا اور بندوق کی نوک پر اپنی بندرگاہ لے گئے۔ ہمیں نہیں پتا کہ وہ امداد غزہ کے محصورین تک پہنچائی گئی یا نہیں۔

مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بین الاقوامی برادری نہ صرف خاموش تماشائی ہے بلکہ اس نے اپنی آنکھیں اور کان بھی بند کررکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button