مشرق وسطی

اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق پر آج علی الصبح ہوئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے  صیہونی فوج کے مارے گئے کئی میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے یہ حملہ لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لبنان سے کیا۔ صیہونی فوج شام پر میزائل حملے کے لئے یا لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے یا پھر مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کی طرف سے شام پر حملہ کرتی ہے۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔

صیہونی فوج شام میں دہشتگردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button