دنیا

فلسطینیوں کو مصنوعی جزیرے پر متنقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے مصر اور امریکہ کو تجویز دی ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کو غزہ کے نزدیک مصنوعی جزیرے پر منتقل کیا جائے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکام فسلطینیوں کو غزہ کے نزدیک مصنوعی جزیرے پر منتقل کرنا چاہتے ہیں جہاں دس لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔

اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق رفح کے شہریوں کو کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد کو غزہ کے نزدیک مصنوعی جزیرے پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر جارحیت بند ہونے تک اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حسن فضل اللہ

صہیونی صحافی باروخ یدید نے کہا ہے کہ صہیونی حکام کے مطابق اس جزیرے پر 25 ہزار ٹینٹ لگائے جائیں گے جن میں دس لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی اس طرح فلسطینی مہاجرین کی مصر آمد کا سلسلہ بھی رک جائے گا۔ منصوبے کے مطابق جزیرے پر پانی، غذا اور دوسری سہولیات کی ذمہ داری مصر پر ہوگی جو امریکہ کے تعاون سے ان امور کو انجام دے گا۔

دوسری جانب مصر کی پارلیمنٹ کے رکن احمد العوادی نے کہا ہے کہ صدر السیسی نے فلسطینی مہاجرین کو مصر میں صحرائے نقب میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مصنوعی جزیرے پر فلسطینیوں کی منتقلی کے حوالے سے رشیا ٹوڈے کو کہا کہ مصر اسرائیل کے منصوبوں مخصوصا فلسطین سے وہاں کے باشندوں کو نکالنے کی مخالفت کرے گا جو مصری آئین، عرب ممالک اور اقوام متحدہ کے منشور سے متصاد م ہو۔

انہوں نے مصنوعی جزیرے کے مجوزہ منصوبے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو وجود نحس نہیں ہے جس کے باعث ان کو علیحدہ جزیرے پر منتقل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button