دنیا

تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز:فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما نے صیہونی اخبار "یدیعوت آحارو نوت” کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سینکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں مظاہرہ کرکے صیہونی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود اپنے قیدیوں کو رہا کرائے۔ روزنامہ یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تحریک حماس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی بنیاد پر تھائی لینڈ کی شہریت کے حامل تئیس قیدیوں کو بھی دیگر قیدیوں کے ساتھ رہا کرے گی۔ ایک صیہونی عہدے دار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کہا ہے کہ صیہونی حکومت آج جمعہ کو جنگ بندی معاہدے کے تحت انتالیس فلسطینیوں کو رہا کرے گی۔ غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیال ہاگاری نے اس سے پہلے اعراف کیا تھا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تعداد دو سو بیالیس تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button