دنیا

اسرائیلیوں کی اکثریت نیتن یاھو کو اقتدار سے ہٹانے کی حامی

شیعہ نیوز: اسرائیل کے ایک کثیر الاشاعت اخبار کے آن لائن ایڈیشن پر کیے گئے ایک سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

عبرانی اخبار ’’معاریو‘‘ کی ویب سائٹ پر کیے گئے سروے میں 54 فی صد رائے دہندگان نے نیتن یاھو کو کرپٹ اور نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کے مطالبے اور سیاست سے سبکدوشی کی حمایت کی ہے۔

جاری کردہ سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ لیکوڈ کے 28 فی صد ووٹروں  اور مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے 57 فی صد حامیوں نے نیتن یاھو کی عہدے سے برطرفی کی حمایت کی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 55 فی صد رائے دہندگان نے نیتن یاھو اور ان کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ سروے نتائج ’’ایف 103‘‘ ریڈیو پر بھی نشر کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button