مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائيل کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں شکست اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی

شیعہ نیوز: سپاہ قدس میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام علی محمدی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے نام اپنے ایک پیغام میں اسرائیل کے ناپاک وجود سے جنوب لبنان کی آزادی نیز غزہ کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں شکست اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں کا شجاعانہ اور دلیرانہ انداز میں مقابلہ کیا، اسرائیل کی ناک کو زمین پراتنا رگڑا کہ اس نے یکطرفہ جنگ بندی قبول کرلی۔ حجۃ الاسلام محمدی نے کہا کہ غزہ میں عظیم کامیابی جنوب لبنان کی اسرائل کے ناپاک وجود سے آزادی کے ایام میں نصیب ہوئی ہے ۔ ہم حزب اللہ لبنان اور فلسطین کے غیور اور بہادر جوانوں کو اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اسلامی مزاحمتی تنظیمں شہداء اور خاص طور پر شہید راہ قدس شہید سلیمانی کی راہ پر اپنی استقامت اور آمادگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close