دنیا

اسرائیل کا فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا جنگی جرم ہے، نیویارک ٹائمز

شیعہ نیوز: نیویارک ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں ایک بین الاقوامی عہدیدار نے کہا کہ فلسطینیوں کے گھروں کی تخریب ایک جنگی جرم ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے ایک بین الاقوامی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنا جنگی جرم ہے کیونکہ ان اس حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت تشویشناک ہے، امریکہ

اس بین الاقوامی عہدیدار نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو ایک قابض طاقت کے طور پر فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی اندھا دھند تخریب کا مرتکب نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اسپتالوں کے اطراف کے رہائشی علاقوں کے کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی تصاویر شائع کیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی فوج کے مسلسل حملوں اور فلسطینیوں کے قتل عام کے 110ویں روز بھی شفا ہسپتال کا ایریا اور اطراف کے علاقے قبرستان میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button