پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک سے بے یقینی اور چپقلش کا خاتمہ نہایت ضروری ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے جبکہ افراتفری اور چقپلش کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہے، ہر طرف مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مہینے میں دو دفعہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں بھی اپنے عروج پر ہیں لیکن حکمران ان کو کم کرنے یا عوام کو ریلیف دینے کو تیار نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری اقدامات کرنے ہونگے تاکہ یہاں بسنے والے مظلوم عوام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہو شربا اضافے کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جائے جبکہ تاجر برادری اشیاء خورد و نوش اور گھریلوں زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے دام مناسب رکھیں، اس وقت تاجر برادری خصوصاً چھوٹے تاجر اور محلے کے دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کرر ہے ہیں جو کہ بڑا ظلم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button