پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، جعفرطیار میں فائرنگ سے زخمی مومن شہید ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دو روز قبل کراچی کے شیعہ نشین علاقے جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے مومن شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کی شیعہ نشین آبادی جعفر طیار میں 23 دسمبر کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک مومن زخمی ہوگئے تھے۔ جو اب زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری پر ایف آئی آرز کے خلاف جلد بڑا قدم اٹھائیں گے

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم دہشتگردوں نےجعفرطیار کی غازی چوک پر کھڑے ایک مومن پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہوکر زمین پر گر گئے۔

یاد رہے کہ جعفر طیار سوسائٹی کی ایک بڑی شیعہ آبادی ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے جعفرطیار سوسائٹی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے۔درجنوں مومنین بالخصوص خواتین اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے مسلسل نشاندہی کے باوجود پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی و انتظامی ادارے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button