جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سیاسی پشت پناہ بن گئیں
شیعہ نیوز: خود کو روشن خیال اور اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ددینی ومذہبی جماعت قرار دینےوالی جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کےمکروہ چہرےسے نقاب اتر گئی ہے،دونوں جماعتیں وطن عزیز میں سعودی ریالوں اور امریکی ڈالروں کے عیوض پہلے بھی افغان جہاد کے نام پر معصوم شہریوں کو ورغلا کر اس آگ میں جھونکتی رہیں اور اب دوبارہ ملک میں انتشا ر اور شدت پسندی کو فروغ دینے کیلئے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل میں بھی حصے داراور پشت پناہ بن کر نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ اور ان کے باوفا اصحاب و انصار کے قاتل یذید اور اس کے لعنتی خاندان بنو امیہ کی جھوٹی عزت وتکریم کے نام پر غیر آئینی وغیر شرعی قانون سازی کیلئے سرگرم عمل دکھائی دے رہی ہیںجمعیت علمائے اسلام (ف) جو کہ موجودہ اتحادی PDMحکومت کی سربراہی بھی کررہی ہے اور جماعت اسلامی جس کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی موجود ہیں اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے موقع غنیمت جانا اور وہ متنازعہ توہین صحابہ بل جو ان کے آباؤاجداد ملعون حق نواز جھنگوی اور اعظم طارق ایوان سےمنظور کرواکر قانون کا حصہ بنوانے میں ناکام رہے تھے اب ان دونوں جماعتوں میں شامل مذہبی شدت پسند اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی مدد سےاس کومنظور کروانا چاہتے ہیں۔ جس کااظہار خود احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی ، مولوی عبدالاکبر چترالی، مفتی عبدالشکور اور دیگر اپنی زبانی کرچکے ہیں۔
دوسری جانب یہی ملی یکجہتی کونسل کی سربراہ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) متحدہ مجلس عمل کے نام سے تشکیل کردہ سیاسی وغیر سیاسی فورمز پر شیعہ مکتب فکر کی نمائدہ جماعتوں شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مختلف مسلکی مسائل کا حل بھی تلاش کرتی رہی ہیں اور سیاسی مقاصد بھی حاصل کرتی رہی ہیں۔ لیکن اس بل کے حوالے سےجماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مکمل چپ سادھ رکھی رہی اور کسی کو کان وکان خبر ہونے سے پہلے ہی تحفظ بنو امیہ بل کو قومی اسمبلی سے منظور بھی کروالیا اور اب سینیٹ میں بھی پیش کردیا۔اس اقدام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ہمیشہ بغض وکینے سے لبریز رہی ہیں اور انہوں نے دشمنانِ خاندان رسالت ؐ خاندان بنو امیہ کی ناموس کے تحفظ کا بل پیش کرکے اپنا اندر کا گند باہر نکالاہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ متنازعہ بل سینیٹ میں بھی پیش کردیا گیا ہے ، جس کی منظوری کیلئے جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)دونوں جماعتیں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی ایماء پر اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے پرعزم ہیں افسوس ہماری ریاست اور اس کے مقتدر ادارے بھی ان کی خاموش حمایت میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔