پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں محفل میلادالنبیﷺ اور تقریب نکاح

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی میزبانی میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں جشن میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میں پیر علی رضا فضل شاہ، معروف نعت خوان مرغوب احمد ہمدانی، پیر مقدس کاظمی، پیر طاہر زنجانی، حافظ وسیم عباس، عبدالوحید چشتی، اظہر سعیدی، علمدار حسین شاہ، پروفیسر ناصر محمود اور دیگر نے مسجد بیت العتیق میں حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے دو جوڑوں کے نکاح بھی پڑھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button