پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا تمام خواتین کیلیے آئیڈیل ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ میلاد جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انچولی سوسائٹی میں جشن سعید کا انعقاد کیا گیا ۔

جشن سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی وومن ڈویلپمنٹ بورڈ محترمہ شہلا رضا نے کیا۔

سیدہ زہرا نقوی نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی روشنی میں بی بی کی سیاسی ، معاشرتی اور دینی ذمہ داری اور سیرت طیبہ کے اہم پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ عقائد کو نظرانداز کرکے کوئی نصاب مسلط نہیں کیا جا سکتا

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا تمام خواتین کے لیے آئیڈیل ہیں اللہ تعالی نے آپ کو خواتین عالم کی سرداری کا افضل ترین رتبہ عطا کیا اور مسلمان خاتون پر ان کی سیرت و کردار کی پیروی لازم قرار دی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہے ، وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے عوامی ، سیاسی اور مذہبی خدمات لائق تحسین ہیں۔

جشن سے آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوے محترمہ ورع بتول نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری نے انجام دیئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button