اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جے ڈی سی فاونڈیشن لاہور کے سرکاری سکولوں میں فری آئی ٹی سٹی بنائے گی

جے ڈی سی فاونڈیشن لاہور کے سرکاری سکولوں میں فری آئی ٹی سٹی بنائے گی۔ آئی ٹی سٹی میں سکول کے بچوں اور بیروزگار افراد کو 40 کورسز میں مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ ایما زون، وال مارٹ، گرافک ڈیزائننگ، علی بابا، ویب ڈویلپمنٹ، انگلش لینگویج کے کورس کروائیں جائیں گے۔ اس کے علاوہ ای بے، شپنگ، دراز، کامرس، سیسکو، پائی تھن، آڈوپ فوٹو شاپ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ آئی ٹی سٹی کیلئے ماڈل ٹاون بوائز سکول کے کمرے ادھار مانگ لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کو کورسز کروانے کی اجازت دیدی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھی کورسز کے اجراء کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ شارٹ کورسز جے ڈی سی فاونڈیشن کی جانب سے مفت کروائیں جائیں گے۔ کورسز کرنے والے نوجوان کیلئے باعزت روزگار کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ انتظامیہ کے مطابق امیدواروں کو اس سے قبل کورس کرنے کیلئے 2 سے 3 لاکھ روپے خرچ کرنا پڑتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button