پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جے ڈی سی کے بین المذاہب جشن پر پابندی لگا دی گئی

شیعہ نیوز: سندھ حکومت نے بلاول زرداری کے ایماء پر بین المذاہب جشن ولادت حضرت محمد (ص) پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کیمطابق بلاول زرداری نے اہلِ بیت(ع) سے دشمنی کے بعد اب کائنات کی محبوب ترین ہستی کے جشن ولادت پر پابندی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کیمطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جے ڈی سی کے تحت ہونے والا بین المذاہب جشن عید میلاد النبی (ص) کو سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ایماءپرروکنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

شیعت نیوز کو موصولہ اطلاعات کیمطابق پروگرام کے روح رواں ظفر عباس عرف ظفر جے ڈی سی نے پروگرام کو ہر حال میں منعقد کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے۔ ذرائع کیمطابق ظفر عباس نے اس سلسلے میں اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردیں ہیں تو دوسری جانب ظفر عباس نے اعلی افسران اور اہم وفاقی وزراء سے بھی رابطے تیز کردئیے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام میں پاکستان بھر کے معروف ثناء خواں اور مختلف مذاہب کی اہم ترین شخصیات نے شرکت کرنی ہے جو کہ بدھ کی رات تک کراچی پہنچ کر مقامی ہوٹلز میں رہائش اختیار کرچکے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی ترین قیادت نے حکم جاری کیا ہے کہ ظفر عباس کو اس جشن کو منعقد کرنے سے بہ زور طاقت روکا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے منعقد ہونے والے اس بین المذاہب اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسول شرکت کرتے ہیں اور اپنے آقا کی آمد کا جشن مناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button