دنیا

جو بائیڈن، ٹرمپ سے زیادہ مقبول ہیں؛ سروے رپورٹ

شیعہ نیوز: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے پہلے مباحثے کے بعد ہونے والے تازہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن اپنے موجودہ حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر 14 فیصد لیڈ لے چکے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق این بی سی اور وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ ترین سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن اپنے موجودہ حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے 14 فیصد آگے ہیں۔ امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے سے قبل جو بائیڈن 8 فیصد ٹرمپ سے آگے تھے۔

اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ اور ای بی سی ٹیلی ویژن چینل کی تازہ ترین مشترکہ سروے رپورٹ کے نتائج میں جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 10 فیصد آگے تھے اور ان کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک کے سلسلے میں ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button