
جوبائیڈن کی جنگ بندی تجویز اسرائیل کی ناکامی کا اعتراف قرار
شیعہ نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطین نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا غزہ میں اسرائیلی جنگ بندی کی تجویز کا اعلان جنگ کے اہداف کے حصول میں ناکامی کا اعتراف ہے۔ برغوثی نے اپنے بیان میں کہا کہ بائیڈن کی طرف سے اعلان کردہ اسرائیلی امریکی تجویز نسلی تطہیر، مزاحمت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، غزہ کی پٹی پر کنٹرول مسلط کرنے اور طاقت کے ذریعے قیدیوں کی بازیابی میں اسرائیلی جارحیت کے اہداف کی ناکامی کے اعتراف کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے قابض ریاست وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہتھکنڈوں اور قابض افواج کے غزہ کی پٹی سے نکل جانے اور قابض ریاست سے تباہ ہونے والی ہر چیز کو دوبارہ تعمیر کرنے کے ساتھ جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے پر ان کے اصرار کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب جس چیز کی ضرورت ہے، وہ ایک متحد فلسطینی قومی قیادت اور ایک عبوری قومی مصالحتی حکومت کی تشکیل ہے، جو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے اتحاد کو یقینی بنائے، اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنائے اور آزاد جمہوری انتخابات کی تیاری کرے۔