کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی صدر کا بدلہ لینے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدر نے اپنے خطاب کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرآبدیدہ ہوگئے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ حملہ آوروں کوہرگزمعاف نہیں کریں گے، ہم یہ حملہ کبھی نہیں بھولیں گے، کابل دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ہمارے ہیروز ہیں، جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے اور ہم انہیں طاقت سے جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انخلاکا مشن انتہائی خطرناک ہے، ہم اس مشن کوہرحال میں مکمل کریں گے جب کہ وہاں موجودہمارے کمانڈر انخلا کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنےمقصد کے حصول کے لیے درکار ہرقدم اٹھائیں گے، جس طرح طے کیا ہے انخلا کا مشن مکمل کریں گے، انہوں مزید کہا کہ افغان فورسز کا 11 دن میں ہی ہتھیارڈال دینا، طالبان کے لیے فائدہ مندرہا لہٰذا افغانستان میں مزیدامریکی فوجی بھیجنے پڑے تو بھیجیں گے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا مئی تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کونکال لیں گے تاہم انخلاکی تاریخ میں توسیع نہیں کرناچاہتے جب کہ طالبان سے معاہدہ ہوا تھا وہ امریکیوں پر حملہ نہیں کریں گے۔