اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں نوجوان سپاہ صحابہ کے قاری کی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا

شیعہ نیوز: عبدالوہاب نجدی کے روحانی فرزند کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے کارندے جنسی ہوس میں بےلگام ہوگئے، کراچی کے علاقے مومن آباد میں ایک مقامی مسجد کا قاری اور کالعدم سپاہ صحابہ کا فعال رہنما قاری محمد رضوان نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کے گرفتار، ملزم کا محمد عمر کے ساتھ بدفعلی کے جرم کا ارتکاب ،تھانہ مومن آباد منتقل۔

تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں تھانہ مو من آباد کی حدود بسم اللہ کالونی سیکٹر 10 میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما قاری محمد رضوان ولد محمد رمضان نے ایک لڑکے بنام محمد عمر ولد جہانگیر عمری 16/17 سالہ کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا ۔متاثرہ نوجوان ملزم قاری محمد رضوان کو کرایہ کا مکان دیکھانے لیکر گیا جہاں ملزم قاری محمد رمضان نے محمد عمر کے ساتھ ذبردستی بدفعلی کے جرم کا ارتکاب کیا۔

ایس ایچ اوتھانہ مو من آباد ویسٹ کراچی عبدالخالق انصاری کے مطابق متاثرہ لڑکے کے بھائی کی اطلاع پر بروقت پولیس موبائیل نے پہنچ کر ملزم قاری محمد رضوان کو گرفتار کیا ملزم کے خلاف مقدمہ الزام 384/2020 بجرم دفعہ 377 ت پ قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے گوش وکنار سے روزانہ کی بنیاد پر کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر انتظام چلنے والی مساجد و مدارس سے معصوم بچوں اور بچیوں سمیت نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی اور جنسی زیادتی کی خبریں پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ افسوس ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے جنسی درندگی میں ملوث ان مراکز کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام عمل میں نہیں لا رہے ۔

دوسری جانب والدین خود اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے موثر انتظام کریں، اپنے بچوں کو گھر پردینی تعلیم دینے کا انتظام کریں، اپنے بچوں کو ان وحشی مولویوں اور قاریوں کی پہنچ سے دور رکھیں اسی میں ان کی بھلائی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button