پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی طیارہ حادثہ، علامہ راجہ ناصر عباس کا اظہار افسوس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کراچی طیارہ حادثے پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کے پرواز کے حادثے میں قیمتی جانوںکا نقصان انتہائی افسوس ناک اور قومی سانحہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید سے ایک دو روز قبل اس ناگہانی حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ملت جعفریہ بالخصوص مجلس وحدت مسلمین متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے حادثے میں جاںبحق مسافروں، جہازکے عملے اور علاقہ مکینوں کی مغفرت اور تمام زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ320ایئر بس طیارہ جوکہ لاہور سے مسافروں اور عملے سمیت98افراد کو لیکر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کررہا تھا اچانک انجن فیل ہونے کے باعث نزدیک ہی ماڈل کالونی ملیر کی رہائشی آبادی پر جاگرا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button