پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین امام رضا ؑ کیلئے بڑی خوشخبری، کراچی سے براہ راست مشہد پروازوں کا آغاز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سے زیارت امام رضا ؑ کو جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، کراچی اور مشہد مقدس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران ایئر کی مشہد مقدس سے آنے والی پروازکل بروز بدھ 3 بجکر 20 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

مشہد مقدس سے براہ راست پہلی پرواز کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، پاکستان میں ایران ایئر آفس کے سربراہ اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان میں ایران ایئر کی نئی پرواز کے استقبال کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان کیلئے ماہانہ پروازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ایران ایئر کی کوششوں کی تعریف کی اور ہوا بازی، سیاحت کی صنعت اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں 3 جمادی الثانی: ایام فاطمیہ کی مرکزی مجلس و ماتمداری جعفرطیار مرکزی روڈ پر منعقد ہوگی، دستہ اباالفضل

ایران ایئرکی ایئربس 320 شام 4 بجکر 23 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے مقدس شہر مشہد کیلئے روانہ ہوئی، جہاز میں 138 مسافر سوار تھے۔ ایران ایئر پاکستان دفتر کے سربراہ محمد پارسا نژاد نے کہا کہ مشہد سے کراچی کیلئے براہ راست 4 پروازوں کے ساتھ ایران سے پاکستان کیلئے ایران ایئر کی ماہانہ پروازوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایئرکی مشہد سے لاہور کیلئے چار پروازیں، تہران سے کراچی کیلئے چار پروازیں اور مشہد سے کراچی کیلئے چار پروازیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایران ایئر کے کراچی اور لاہور سے شروع ہونے والے فلائٹ آپریشنز سے زائرین مشہد وقم کے ساتھ ساتھ تاجروں اور سیاحوں کو بھی بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button