پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم و قائدحزب اختلاف کاظم میثم کی سابق وزیر اعلیٰ خالدخورشید خان سے ملاقات

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان نے کہا کہ ایک متنازعہ خطے کے وزیراعلی' کو گرانے کے لیے نظام جس طرح نئی نسل اور عوام کی نظروں سے گرا ہے اسے دوبارہ استادہ کرنے کے لیے کئی برس درکار ہوں گے

شیعہ نیوز : رہنما مجلس وحدت مسلمین واپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیر اعلی کے خلاف حالیہ فیصلے پر خالد خورشید سے یکجہتی کا ظہار کیا اور قانون کی حکمرانی، عدالت کی سپرمیسی و غیرجانبداری کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان نے کہا کہ ایک متنازعہ خطے کے وزیراعلی’ کو گرانے کے لیے نظام جس طرح نئی نسل اور عوام کی نظروں سے گرا ہے اسے دوبارہ استادہ کرنے کے لیے کئی برس درکار ہوں گے۔ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس وقت خطے میں کیا ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ بدترین انتقام میں ریاستی اداروں کی ساکھ جو خراب ہو رہی ہے اسے بحال کرنا بہت مشکل ہوجائے گی۔ پاکستان میں عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے گلگت بلتستان میں وہی کچھ سابق وزیراعلی’ کے ساتھ hکیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سرکاری کونوائے پرحملہ آور تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اقرار کرلیا

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اصولی بنیادوں پر کھڑے ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں آپ پر ظلم ہوا ہے اور آپکی حکومت کو غصب کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں حق حکومت آپکے پاس تھا لیکن مینڈیٹ رکھنے کے باوجود غیرجمہوری انداز میں حکومت گرا کر گلگت بلتستان میں نئی روایت قائم کی۔ ایسی غیرجمہوری روایت کے فروغ کرنے والی جماعتوں کو جمہوریت کا راگ اپلانے کے مزید ضرورت نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم کاظم میثم نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور جن اصولوں پر عمران خان کھڑے ہیں اس پر پوری قوم کھڑی ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اپوزیشن لیڈر کی آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔ خالد خورشید نے کہا کہ خدا کے بعد طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور جلد عوامی فیصلے ہی حاکم ہوں گے۔ جبر و فسطائیت اپنی حدوں کو چھوچکا ہے اور اب عدل و انصاف کا سورج طلو ع ہونے کو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button