گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں پر قبضے ہو رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کمپنی معیار پر کیسے اتری ہے جو تجربہ ہی نہیں رکھتی۔ وزیراعلٰی سمیت کابینہ اراکین نے ایم او یو کی تمام شقیں نہیں پڑھیں
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ گرین ٹورزم کمپنی 3 ماہ قبل رجسٹرڈ ہوگئی تو پچھلی حکومت نے کس کے ساتھ ایم او یو کی۔ گیسٹ ہاوسز بوجھ ہے تو آج بھی اوپن بڈنگ کریں سب ساتھ دیں گے۔ گیسٹ ہاوس دینے کا آغاز گلگت اور چلاس گیسٹ ہاوس جو رینجر کے قبضے میں ہے اس سے آغاز کریں۔ گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں کی طرف بھی بڑھے ہیں۔ حوطو جنگل، سٹی پارک اور اولڈینگ زرعی نرسری کب سے گیسٹ ہاوس بنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی، تجزیہ کار اور روزنامہ “پاکستان” کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی کی وفدکے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کمپنی معیار پر کیسے اتری ہے جو تجربہ ہی نہیں رکھتی۔ وزیراعلٰی سمیت کابینہ اراکین نے ایم او یو کی تمام شقیں نہیں پڑھیں، گرین ٹورزم کے ساتھ جی ٹو جی کیسے ہوسکتی ہے، میں وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء سے گزارش کرتا ہوں کہ تمام شقوں کو ایک بار پڑھ لیں۔ میں ریفرنس کے ساتھ تمام قابل اعتراض شقوں کا آپریشن اسمبلی میں کروں گا جو کہ انتہائی چونکا دینے والا ہوگا۔ گیسٹ ہاوس آوٹ سورس کرنے کے بعد محکموں کے مہمانوں کے اخراجات پر بھی پابندی عائد ہو۔