مشرق وسطی

خاشقجی کے قاتلوں نے امریکہ میں فوجی ٹریننگ حاصل کی تھی

شیعہ نیوز: نیویارک ٹائمز نے فاش کیا ہے کہ ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث سعودی اہلکاروں نے امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث سعودی اہلکاروں نے امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کی تھی۔ جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا اور اس کی لاش کو ابھی تک اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا گیا۔ سعودی عرب کے اہلکاروں نے خاشقجی کو قتل کرنے سے ایک سال قبل امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کی تھی۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے دیا تھا۔ امریکہ نے ہمیشہ اسرائيل اور سعودی عرب کے سنگین جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور کوشش کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button