مشرق وسطی

خائن بحرینی وزیر خارجہ آج سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے

شیعہ نیوز : خلیجی ریاست بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مملکت کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد سرکاری دورے پر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے ’’معاہدہ ابراہیم‘‘ معاہدے کو آگے بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے تل ابیب پہنچیں‌گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الزیانی کے دورہ اسرائیل کا مقصد مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانا اور اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدوں اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے لیے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020ء کو بحرین نے امریکہ کے دبائو کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد خلیجی ریاست بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close