
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
لاہور، دربار بی بی پاکدامن کا تعمیراتی فنڈ جاری ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بی بی پاک دامنؒ کے دربار کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ محکمہ اوقاف کو دربار کی بحالی کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ مل گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق دربار بی بی پاک دامنؒ کیلئے محکمہ اوقاف کو پہلے کوارٹر کی مد میں فنڈ جاری کیا گیا ہے۔ فنڈز دربار بی بی پاک دامنؒ کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصر عباس کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
پنجاب حکومت رواں سال دربار بی بی پاک دامنؒ کی بحالی کا 50 فیصد کام مکمل کرے گی۔ دربار کا بیرونی حصہ بھی خوبصورت انداز سے تعمیر کیا جائے گا۔