اہم پاکستانی خبریں

لاہور، سی ٹی ڈی کے تھانے پرخودکش حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز : سی ٹی ڈی اہلکاروں نے تھانے پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، اہلکاروں کی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ اورہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لاہور میں تھانے پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔

خودکش حملہ آور نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی تھانے کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے خودکش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا، دہشت گرد کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close