پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور: آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم نے عالمی یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

عالمی یوم القدس 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس حولے سے اسلام پورہ کی مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی قیادت اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے عہدیدار کریں گے۔

شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ضلع لاہور کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابقین امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندہ مولانا ظہیر کربلائی نے کی جبکہ آئی ایس او کی جانب سے مرکزی کابینہ کے ارکان، لاہور ڈویژن کے عہدیدار اور سابقین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا خاتمہ دعووں سے نہیں عملی اقدامات سے ممکن ہے، علامہ جواد نقوی

عالمی یوم القدس 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس حولے سے اسلام پورہ کی مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی قیادت اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے عہدیدار کریں گے۔ ریلی کے شرکاء اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button