
اہلیان لاہور ثابت کریں گے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، گورنر پنجاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گجرات کا قصائی مودی اب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی گجرات والی تاریخ دوہرانا چاہتا ہے مگر اس میں اسے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر پر سمجھوتہ کیا ہے نہ کریں گے، کشمیر کا سودا کرنے کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اس حساس ایشو پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔
زرائع کے مطابق آج لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آج لاہور کے عوام بھارت کی آزادی کے موقع پر یوم سیاہ اور مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کی شکل میں ریفرنڈم کر رہے ہیں جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کا قصائی مودی اب کشمیر میں بھی گجرات والی تاریخ دوہرانا چاہتا ہے مگر اس میں اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نا ہم نے کبھی کشمیر پر سمجھوتہ کیا ہے اور نا کبھی کریں گے۔ کشمیر کا سودا کرنے کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اس حساس ایشو پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آج یوم سیاہ کے موقع پر پورا لاہور مال روڈ پر ہوگا، جبکہ بھارت کے خلاف نکلنے والی اس ریلی میں تحریک انصاف، مسلم لیگ(ق) ، پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کیساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء، ارکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم او آئی سی اور ایران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی۔