
لشکر جھنگوی کی شیعہ سنی علماءوصحافیوں کے قتل کی ہٹ لسٹ جاری
شیعہ نیوز : لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ کی ٹارگٹ ہٹ لسٹ جاری، نامور شیعہ سنی علماءوعمائدین اورنامور صحافیوں کو قتل کرنے کا اعلان ، شیعہ ہٹ لسٹ جاری کردی گئی، وطن عزیز پاکستان کے محافظوں پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرلی گئی، قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کی خاموشی کسی بڑی تباہی کا پتہ دے رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ کی جانب سے ایک ٹارگٹ ہٹ لسٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں ملک کے نامور شیعہ سنی علماءوعمائدین، صحافیوں اور سکیورٹی حکام کے نام شامل ہیں، فہرست میں ٹارگٹڈ شخصیات کےعلاوہ تفصیلی تحریربھی شامل ہے جس میں مادر وطن کے محافظوں پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے ۔
اس ٹارگٹ لسٹ میں نامور شیعہ عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، سید فیصل رضا عابدی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن، علامہ شیخ محسن نجفی، علامہ شیخ شفاءنجفی، مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل، انجینئر محمد علی مرزا، نامور صحافی مبشر لقمان ، ہارون الرشید اور دیگر شخصیات کے نام شامل ہیں۔
اس ٹارگٹ لسٹ میںلشکر جھنگوی نے ریاست پاکستان کو کھلم کھلا چیلنج کیا ہے کہ ہم بہت جلد اسلام آباد پر قبضہ کرکے شریعت نافذ کریں گے ، جوشیعہ دیوبند مسلک اختیار کرے گا صرف اسے امان ملے گی ورنہ خراج بھی لیا جائے گا اور ذبح بھی کیا جائےگا، تمام سرکاری ادارے لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ پر ہیں، ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو آفر دی گئی ہے کہ ہمارا ساتھ دو گے تو دو لاکھ روپے مہینہ اور ہر سال حج وعمرہ کی سعادت حاصل ہوگی۔
لشکر جھنگوی نے ملک کے نامور صحافیوںمبشر لقمان ، ہارون الرشید پر ایرانی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے تم لوگ ایران کے ہاتھوں بک چکے ہو، دیوبندی ہونے کے باجود تم لوگ مسلسل آل سعود پر تنقید کرتے ہواور ایران کی تعریفیں کرتے ہو ، اگر تم لوگ طائب نا ہوئے تو پہلے تم لوگوں پر تیزاب پھینکا جائے گا تاکہ لوگوں پر ہمارا رعب طاری ہو اور پھر بھی باز نا آنے کی صورت میں تم لوگوں کو ذبح کردیا جائے گا۔
اس خط کے ذریعے لشکر جھنگوی نے اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد کےقتل کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمارے امیر مولاناقاسم معاویہ کو رہا نہیں کیا جاتا ایسے تحفے حکومت کو بھیجے جاتے رہیں گے،یہ تو صرف دو اہلکار ہیں جب چاہیں آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کو بھی گولی مار سکتے ہیں۔
لشکر جھنگوی نےریاست کو دھمکی دیتے ہوئے مزید کہاہے کہ تمام اداروں بشمول نیشنل پریس کلب، مسجد، ایف سکس ون میں پولیس مرکز، افسران کے گھر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروںکولیٹر جاری کیئے جاچکے ہیں، مزید آسرے میں کوئی نا رہے ، ہم مزید حملے کریں گے روک سکتے ہو تو روک لو۔