مشرق وسطی

لبنان: عوکر میں امریکی سفارت خانہ کے اردگرد شدید جھڑپیں جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان میں امریکی سفارت خانہ کے ارد گرد فلسطین کے بارے میں امریکہ کے صدی معاملے کے خلاف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

الجدید چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے عوکر علاقہ میں امریکی سفارت خانہ کے اردگرد حالات کافی کشیدہ ہیں ۔

سکیورٹی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر مرچوں کے اسپرے سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ مظاہرین امریکی صدر اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق لبنان میں مظاہرین امریکہ کے سازشی صدی معاملے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پولیس کی طرف سے مرچوں کے اسپرے کے استعمال کی وجہ سے 6 افراد کی آنکھیں زخمی ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں یکطرفہ طور پر اور فلسطین کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدی معاملے کی رونمائی کی ۔ جس ميں بیت المقدس کو مکمل طور پر اسرائیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button