اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لائن آف کنٹرول پر دھماکا، پاک فوج کے 5 جوان شہید، ایک زخمی

شیعہ نیوز : آزاد جموں و کشمیر کے چامب سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے چند میٹر پہلے دھماکے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔ واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برنالہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جاسکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button