لندن و نیویارک میں عاشورائے حسینیؑ کے جلوس اور سینہ زنی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپ میں عزاداری حسینی کے سب سے بڑے جلوس برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور امریکہ کے نیویارک شہر میں نکالے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لندن میں منگل کو یوم عاشورا کے موقع پر ہزاروں شیعہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے جلوس نکالے اور سینہ زنی کی۔
عزاداری کے ان جلوسوں میں بڑی تعداد میں مردوں ، خواتین اور خاص طور سے نوجوانوں نے شرکت کی اور وہ اپنے ہاتھوں میں علم اُٹھائے ہوئے تھے۔
اسی طرح لندن میں اسلامک سینٹر پر شام غریباں کے پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کی یاد میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور جلوس عزا نکالے گئے۔
نیویارک کے مینہٹن شہر میں عاشورائے حسینی کے جلوس نکالے گئے جس میں اہلبیت اطہار کے چاہنے والوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں یوم عاشورہ ’’حسین ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔