پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے متنازع یکساں نصاب کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز:مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے متنازع یکساں نصاب کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں علامہ حسنین گردیزی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں جاری حالیہ سیاسی افراتفری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔شرکاءاجلاس نے یکساں نصاب تعلیم کو متنازعہ قرار دے دیتے ہوئے اس کے نفاذ سے مذہبی رواداری کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مجلس علماءشیعہ نے نصاب پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ یکساں نصاب ملت جعفریہ کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہونے والی قومی شیعہ کانفرنس کی مجلس علماءشیعہ بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے سانحہ پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دینےاور مستقبل میں دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریت دھشت گردی کی اصل بنیاد ہے اسے مملکت خداداد پاکستان میں قابل تعزیر جرم قرار دیا جائے۔مجلس علماءنے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مشکوک اور غیر سفارتی نقل و حرکت پر تشویش ظاہر کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button