پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس عزا پر بم حملہ کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگرد رہا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ ملہوالی اٹک جس میں مجلس عزاء پر بم حملہ کیا گیا تھا میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگردوں کو رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے قصبہ ملہوالی میں 2000ء کے محرم الحرام میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سےمجلس عزاءپر بم حملہ اور فائرنگ کی گئی ۔

اس حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگردوں قاری محمود عثمانی، ملک قاسم اعوان اور ملک عزیز الدین اعوان کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اسلامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات

لیکن 2017ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان دہشتگردوںکی سزائے موت کے فیصلےکو عمر قید میں بدل دیا تھا۔

واضح رہےکہ ملہوالی اٹک علامہ سید ساجد علی نقوی کا آبائی گاؤں ہے، جہاں 6 محرم الحرام 2000ء کی مجلس عزاء میں ہینڈ گرنیڈ حملےاور فائرنگ کے نتیجہ میں 15 شیعہ عزادار شہید اور 42 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button