مشرق وسطی

مالدیپ کا زبردست اقدام، صیہونیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

شیعہ نیوز: مالدیپ کے صدر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملک کے امیگریشن قانون میں تیسری ترمیم کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی ساحل کے قریب کشتی پر حملہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترمیم مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتی ہے، جو کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے جرائم کے خلاف ہمارے موقف کی واضح مثال ہے۔”

محمد معیزو نے واضح کیا کہ مالدیپ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی پر زور دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button