تحریک لبیک کے ملعون احسن باکسر کی امام زمانہ عج کی شان میں گستاخی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ناصبیوں کی جماعت تحریک لبیک کے احسن باکسر نامی ملعون نے امام زمانہ عج کی شان میں بدترین گستاخی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ ولشکر جھنگوی کے بعد اب ناصبیوں کی بدنام زمانہ تنظیم تحریک لبیک پاکستان بھی اہل بیت اطہارؑ خصوصاً فرزندرسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام مہدی آخر الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان اقدس میں بدترین گستاخیوں اور نازیبا الفاظ ادا کرنےلگی۔
تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا ونگ کے اعلیٰ عہدیداراحسن خان (المعروف احسن باکسر )کی رسول خداؐ کے فرزند ، جانشین، وصی اور حجت خدا حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ذات بابرکت و مقدس کے خلاف انتہائی شرمناک،توہین آمیز، گستاخانہ اور قابل مذمت آڈیو منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس آڈیو میں احسن باکسر نامی ملعون نے جو بدترین اور گستاخانہ زبان شیعہ اور سنی دونوں کیلئے مقدس ترین شخصیت حضرت امام مہدی ؑ کے خلاف استعمال کی ہے اس کے الفاظ نا قابل بیان اور تذکرہ ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں باشعور عوام ملک کو جنگل بننے سے بچائیں، عدل و انصاف کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں، علامہ راجہ ناصر عباس
بات بات پر شیعہ نوجوانوں، ذاکرین،علماء اور خطباء پردشمنان ِ اہل بیت سے متعلق تاریخی حقائق بیان کرنے کے جرم میں جھوٹے پرچے کاٹنے والے ریاستی ادارے اور نام نہاد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بدترین گستاخی پر سانپ سونگھ گیا ہے ۔
اس ملعون احسن باکسر کے خلاف نا ہی قانون حرکت میں آرہا ہے ناہی کوئی عدالت، نا ہی کسی صحابہ کے پروانے کا خون جوش ماررہا ہے، نا ہی کسی رسول ؐ کے جیالے کی غیرت جاگ رہی ہے۔
پاکستان میں بسنے والے 6 کروڑ سے زائد شیعیان حیدرکرارؑ اور کروڑوں محب اہل بیت سنیوں کے دل اس بدترین گستاخی پر ناصرف رنجیدہ ہیں بلکہ مشتعل اور مضطرب بھی ہیں۔ وہ حکومت پاکستان،اعلیٰ عدلیہ اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے اس ملعون وگستاخ احسن باکسرکے خلاف فوری قانونی کارروائی اور سخت سزا کا مطالبہ کررہے ہیں۔
امید ہے کہ جس طرح شیعوں کے خلاف جعلی ایف آئی آرز کاٹتے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اب شان ِ اہل بیت اطہارؑ میں ہونے والی حقیقت پر مبنی بدترین گستاخی پر بھی اسی پھرتی کا مظاہرہ کریں گے۔ بصورت دیگر ملک بھرمیں اس ملعون احسن باکسر اور اس کی ناصبی تنظیم تحریک لبیک کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک لبیک کے ملعون آصف اشرف جلالی نے دختر رسول ﷺ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس پر شیعہ سنی مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔