مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز نے مآرب کے بڑے حصلہ پر قبضہ کرلیا، 1800 سعودی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز: المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز صوبہ مآرب سے 8 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔

یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز صوبہ مآرب سے 8 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے اورصوبہ کے مرکز کی طرف یمنی فورسزکی پیشقدمی جاری ہے۔ باخـبر ذرائع کے مطابق صوبہ مآرب پر فوجی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 1800 سعودی کرائے کے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے عناصر بھی شامل ہیں جو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں۔ یمنی کی قومی حکومت کے نائب وزير خارجہ حسین العزی کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے ۔ اسلامی مزاحمت اور یمنی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے۔ اس سے قبل یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی کو روکنے کے لئے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے آوارہ وطن شہریوں کو کیمپ پروحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close