قاسم سلیمانی ؒ کی شہادت امریکا و اسرائیل کی نابودی میں آخری کیل ثابت ہوگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سجاد علی ساجدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت امریکا و اسرائیل کی نابودی میں آخری کیل ثابت ہوگی اور شہید سردار کا خون کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جائے گا۔
شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں سجاد علی ساجدی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی ہمہ جہت شخصیت کا روشن پہلو دنیا بھر کے محروم اور مظلوم طبقے کی حمایت تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں قاسم سلیمانی ؒشہادت کے بعد فرعونوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے
سجاد علی ساجدی نے کہا کہ سردار سلیمانی نے قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیل کو شکست پذیر ثابت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ برسرپیکار رہے اور ظلم کے ستائے ہوئے مظلوم عوام خصوصاً فلسطینیوں اور عراقیوں کی حمایت اور ہر قسم کی مدد میں پیش پیش رہے۔