پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مروت قبائل کے تکفیریوں کو پاراچنار کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب

لکی مروت کے تمام قبائل نے ایک اجتماع میں قرآن پر حلف لیتے ہوئے ملک میں فرقہ واریت کا نیا طوفان لانے کا اعلان کردیا ہے ۔

شیعہ نیوز: مروت قبائل کے تکفیریوں کو پاراچنار کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا ہے ۔ ان تکفیری دہشت گردوں کا #طالبان” اور #حکومت کے خلاف اعلان جنگ–؟# لکی مروت کی تمام #قوموں کے مشران نے اتفاق و اتحاد کیلئے قرآن مجید پر حلف اٹھا لیا، سات دن میں طالبان اور حکومت نے ہمارے نوجوان رہا نہیں کیئے تو دونوں کے خلاف اعلان جنگ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ لکی مروت کے تمام قبائل نے ایک اجتماع میں قرآن پر حلف لیتے ہوئے ملک میں فرقہ واریت کا نیا طوفان لانے کا اعلان کردیا ہے ۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ قبائلی مشران باآواز بلند دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر سات روز کے اندر ان کے جوان رہا نہ کیئے گئے تو وہ طالبان اور پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کریں گےاور قصاس لیں گے ، اس موقع پر تمام قبائلی مشران نے قرآن مجید پر حلف بھی لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے اقوام متحدہ کی امداد بگن کے تکفیری دہشت گردوں میں تقسیم

واضح رہے کہ یہ اعلان جنگ بظاہر حکومت، پاک فوج اور طالبان کے خلاف کیا جارہا ہے لیکن ان کا اصل ہدف پاراچنار اور وہاں کے اہل تشیع ہیں جوکہ پہلے ہی لوئر کرم کے تکفیری دہشت گردوں کے محاصرے کا شکار ہیں۔ جن پرزمین تنگ کی جارہی ہے ، غذائی اور ادویاتی قلت کے سبب روزانہ معصوم بچے موت کی آغوش میں جار ہے ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے امریکا میں ٹرمپ کی نئی حکومت آنے کے بعد امریکی اور پاکستانی سازشی قوتوں نے پاکستان خصوصاً پاراچنار کو تختہ مشق بنانے اور یہاں اہل تشیع کے قتل عام کا نیا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button