دنیا

معاشی ترقی میں کمی کی وجوہات ایران مخالف امریکی پابندیاں ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی معاشی ترقی کی شرح میں کمی نظر آئی ہے اور اس کی وجوہات میں سے ایک ایران مخالف امریکی پابندیوں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیشین گوئی کی ہے کہ 2019 میں عالمی معاشی ترقی کی شرح میں 2۔3 فیصد کی کمی آئے گی۔

آئی ایم ایف نے 2019 میں مشرقی وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح میں کمی آنے کی پیشین گوئی کی ہے اور کہا کہ اس بات کی وجہ ایران مخالف امریکی پابندیوں سمیت بعض ممالک میں عدم استحکام ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ عالمی معاشی ترقی میں ایران کا حصہ 28۔1 فیصد کا ہے جس میں گزشتہ سال کی بنسبت 19۔1 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button