پاکستانی شیعہ خبریں
سید ناصر شیرازی سے ایم این اے ساجد حسین طوری کی ملاقات
شیعہ نیوز:رکن قومی اسمبلی این اے 46 کرم ساجد حسین طوری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چیئرمین سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز (سی پی جی ایس) سید ناصر عباس شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ناصر عباس شیرازی نے ساجد حسین طوری کو پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں پاراچنار کی صورت حال سمیت کرم ایجنسی اور خیبر پختونخواہ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔