ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے ملاقات
ضلع کرم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے بروقت فنڈز کی فراہمی اور بروقت مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب کی خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ جناب علی آمین گنڈاپور صاحب سے ملاقات ۔ اس ملاقات میں ضلع کرم کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔
الف۔ضلع کرم کے زمینی تنازعات۔
ضلع کرم میں بدامنی کی بنیادی وجہ زمینی تنازعات ہیں لینڈ کمیشن کو موثر بنانے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل پر بات چیت ہوئی۔
ب۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار کی اپگریڈیش سمت تین تحصیل ہسپتالوں(صدہ، علیزئی اور ڈوگر) میں سہولیات کی فراہمی، ڈوگر اور علی زئی ہسپتال کی ڈاکٹروں اورسٹاف کی تنخواہوں کی بندش،جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
ج۔ضلع کرم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے بروقت فنڈز کی فراہمی اور بروقت مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
د۔کرم پولیس کو درپیش مشکلات اور لائبیلٹیز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔جس پر آئی جی خیبر پختونخواہ کو ہدایات جاری کردی گئے۔
ذ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریجنل روڈ ڈویلپمینٹ پراجیکٹس
ایشیائی ترقیاتی بینک ضم شدہ اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے وزیر اعلٰی نے یقین دلایا ضلع کرم کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
ر۔اساتذہ کے لئے پی ٹی سی فنڈز
ضلع کرم میں جاری پی ٹی سی فنڈز اساتذہ کی تنخواہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کیں جائیں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی صاحب بھی موجود تھے ۔