
مولا علیؑ عدل کی بنیاد پر جنت و جہنم تقسیم کریں گے، علامہ تقی شاہ
رسول اکرمﷺ کے فرمان مبارک کے مطابق مولا علیؑ جنت و جہنم کو تقسیم کریں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماعلامہ سید محمد تقی شاہ نقوی نےدورہ سندھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علیؑ عدل کی بنیاد پر جنت و جہنم تقسیم کریں گے۔
مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رسول اکرمﷺ کے فرمان مبارک کے مطابق مولا علیؑ جنت و جہنم کو تقسیم کریں گےاور یقینا مولا علی ؑشیر خدا یہ تقسیم عدل کی بنیاد پر کریں گے اور ہمارا ایمان ہے کہ علیؑ مولا ہر ایک کے ساتھ عدالت سے پیش آئیں گے اسلئے ہمیں خود کواپنے عقیدہ اور عمل سے علی امیرالمومنین علیہ السلام کا سچا تابعدار ثابت کرنا چاہئے۔
جشن میلاد النبی ص و امام جعفر صادق ع کی مناسبت سے جامعہ رضویہ باندھی سندھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ذوات مقدسہ سے زبانی محبت کافی نہیں بلکہ محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمارا کردار، ہمارا ہر فعل اور ہر حرکت ان کے اسوہ کے مطابق ہو اور وہ خود کہیں کہ یہ ہمارا حبدار ہے اور ہم اس سے راضی ہیں۔
بھچیری شہر دوڑ میں جش ولادت باسعادت حضرت رسول اعظم ص اور امام جعفر صادق ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقدس و مطہر ہستیوں سے متمسک ہوئے بغیر نجات ممکن نہیں، گمراہی کی ضلالت سے بچنے اور ہدایت کے نور پر گامزن ہونے کیلئے ان ہستیوں کے عقائد،کردار اور عمل سے وابستگی لازم و ملزوم ہے۔