اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس سے مولانا شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، علماء کو چاہیئے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لئے علماء، خطباء اور آئمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ باقر زیدی کی وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور ہم سب کو مل کر اس کی جغرافیائی حدود کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان سے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button