پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنسی درندے مفتی عزیزالرحمن کے پولیس تفتیش کے دوران اہم انکشافات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بدکار دیوبندی مفتی عزیزالرحمن نے مدرسے کےطالب علم سے جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے کینٹ میں مدرسہ منظورالاسلام کے طالب علم صابر سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیزالرحمن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عزیزالرحمن نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اس کی ہے، جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی۔

مفتی عزیز نے تسلیم کیا کہ طاب علم صابر شاہ کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔ ملزم کے مطابق بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ خوف کا شکار ہو گیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں طالب علم سے جنسی زیادتی کرنے والامفتی عزیزالرحمن گرفتار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عزیزالرحمن نے بیان دیا کہ صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی۔

مفتی عزیزالرحمن کا دوران تفتیش کہنا تھا کہ مدرسے کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا، اس لئے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین اور مہتتم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاون شپ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، ملزم عزیزالرحمن اور اس کے بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، ملزم میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close