
جنسی زیادتی ثابت، مدرسے نے مفتی عزیز الرحمن کو نکال دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کے ویڈیو ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد مدرسہ کے مہتمم و صدرنے مفتی عزیز الرحمن کو مدرسہ سے نکال دیا۔
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ، جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما اورمدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی مدرسے کے طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منطر عام پر آئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کی مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل
مفتی عزیزی الرحمن نے اس ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا تھا تاہم اب اس مدرسے کے مہتمم اور صدر نے اس ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے مفتی عزیز کو مدرسے سے نکال دیا ہے۔
مدرسے کے مہتمم اور صدر کی جانب سے مفتی عزیز کو نکالے جانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔