مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم بیوی سے کیس ہارگئے، 733 ملین ڈالر کا جرمانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ کی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو سابق اہلیہ حیا بنت حسین کو 733 ملین ڈالرادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن کی ہائی کورٹ نے دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم پر ان کی سابق اہلیہ( اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن)حیا بنت حسین کے دو بچوں کی تحویل اور کفالت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں محمد بن راشد المکتوم کو سابق اہلیہ حیا بنت حسین کے لیے 554 ملین پاؤنڈ یعنی 733 ملین ڈالر کا برطانوی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 251 ملین پاؤنڈ کی رقم تین ماہ کے اندر اہلیہ کو ادا کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کے سینیما گھروں میں فحش فلموں کی نمائش ہوگی

عدالت نے فیصلے میں 14 سالہ بیٹی جلیلہ اور 9 سالہ زید کی تعلیم کے لیے 3 ملین پاؤنڈ اور 9.6 ملین پاؤنڈ بقایا جات کی مد میں فراہم کرنے کا حکم بھی دیتے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور بالغ ہونے پر ان کی حفاظت کے لیے سالانہ 11.2 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کے لیے کہا۔

ان رقوم کی فراہمی سکیورٹی باؤنڈز کے ذریعے کی جائے گی جوایچ ایس بی سی HSBC بینک کے پاس رکھے ہیں۔ برطانوی فیملی کورٹ میں بچوں کی کفالت کی یہ سب سے بڑی رقم ہے اس کے باوجود یہ رقم حیا بنت حسین کے 1.4 ارب پاؤنڈز کے تقاضے کے نصف سے بھی کم ہے۔

یاد رہے کہ 2004ء میں دبئی کے حکمراں کی سابق اہلیہ حیا بنت حسین 2019ء میں اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر خفیہ طور پر اپنے بچوں کے ہمراہ دبئی سے فرار ہوگئی تھیں۔وہ پہلے جرمنی پھر وہاں سے لندن پہنچیں اور برطانوی شہریت رکھنے کے باعث بچوں کی تحویل کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔واضح رہے کہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کے دیگر بیگمات سے 23 بچے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button